حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار، 72 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے

کراچی میں ایف آئی اے کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
ترجمان نے بتایا کہ شہر کے نجی اسپتال اور شرف آباد چورنگی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں۔
حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد
ملزمان سے 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کئے گئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے جبکہ اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔