پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے 112 ارب روپے کے فنڈز منظور
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 112 ارب روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مونا خان، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون صحافی ایتھلیٹ بن گئیں
اجلاس کی صدارت
اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے 9 ارب 84 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور
تعلیمی اور صحت کے شعبے میں فنڈز کی منظوری
کالجز میں چیف منسٹر انیشیٹو برائے قیام، آئی ٹی لیبز کے لیے 5 ارب 79 کروڑ، پنجاب وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ہیبیٹل رینوویشن پروگرام کے لیے 3 ارب 92 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ عدلیہ کا اثاثہ تھے ،صحافی عمر چیمہ
ہسپتالوں کے لئے اہم منصوبے
ٹیریٹری کیئر ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے 3 ارب 82 کروڑ روپے، پنجاب کے مختلف بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سینٹر اور MCH وغیرہ کی تعمیر و مرمت کے لیے 32 ارب 47 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔
صاف پانی اور دیگر منصوبے
چیف منسٹر صاف پانی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لیے 46 ارب روپے، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے 2 ارب 17 کروڑ روپے، کالا شاہ کاکو میں جوڈیشل اکیڈمی لاہور (فیز ٹو) کے لیے 5 ارب 63 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔








