یہ امر انتہائی تکلیف کا باعث ہے کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں گھر بار لٹانے والے اور قربانیاں دینے والوں کیلئے پاک سرزمین تنگ کی جا رہی ہے۔

تحریر کی تفصیلات
مصنف: Rana Amir Ahmad Khan
قسط: 146
یہ بھی پڑھیں: صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟ گورنر خیبرپختونخوا
مطالبات
لہٰذا ہم اراکین لاہور ہائی کورٹ بار صدر پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے نظیر حکومت کو نااہلی اور کرپشن میں ملوث ہونے کی بنیاد پر برطرف کر دیا جائے اور عدلیہ پر مشتمل ایک غیر جانبدار حکومت قائم کی جائے جو ملک و ملت کے مفاد میں فوری طور پر کالا باغ ڈیم کے منصوبہ پر کام کا آغاز کرے، مردم شماری کروائے، نئی شفاف ووٹر لسٹیں تیار کروائے، اربوں کھربوں روپے کے قرضے ہڑپ کرنے والے سیاسی لٹیروں کی سات پشتوں سے قومی سرمائے کی واپسی کا انتظام کرے اور دو سال کے اندر اندر غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کا اہتمام کرے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں 2 ملزم ہلاک، ایک زخمی
متن قرارداد
مورخہ 7-8-96 قرارداد Rana Amir Ahmad Khan متفقہ پاس کردہ ہائی کورٹ بار بابت بنگلہ دیش سے نکالے جانے والے بہاری مسلمانوں کی باعزت بحالی
روزنامہ "مسلم" اسلام آباد بتاریخ 4 اگست 1996ء کی اشاعت میں پہلے صفحہ پر پاکستان سے نکالے گئے ایسے 72 بہاری مسلمانوں کی تصویر شائع ہوئی ہے جنہیں روتے گڑگڑاتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر بنگلہ دیش میں قیام کی اجازت طلب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ڈھاکہ ائیر پورٹ امیگریشن حکام ان کی درخواست کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ اس طرح کراچی اور ڈھاکہ میں محصورین بہاری مسلمانوں کو حکومت بنگلہ دیش اور حکومت پاکستان دونوں ہی اپنے اپنے ملکوں سے نکال باہر کرنے کے درپے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن، چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم
مشکل حالات
پاکستان کے قیام کی بنیاد دو قومی نظریے پر یقین رکھنے والے محبانِ پاکستان کے لئے یہ امر انتہائی تکلیف کا باعث ہے کہ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں گھر بار لٹانے والے اور جان و مال غیرت و آبرو کی قربانیاں دینے والوں کے لئے پاک سرزمین تنگ کی جا رہی ہے۔ کراچی میں مقیم بہاری پاکستانیوں کو بنگلہ دیشی قرار دے کر پاکستان سے نکالنا ظالمانہ فعل ہے۔ ان فدایان وطن کے ساتھ سنگدلی کا جو رویہ گزشتہ ربع صدی سے تمام حکومتوں اور بحیثیت مجموعی پوری قوم نے اختیار کر رکھا ہے وہ یقیناً عرش الٰہی کو ہلا دینے والا ہے اور تفریق و انتشار، مہنگائی، بے روزگاری، باہمی کشت و خون اور بے چینی و بدامنی کا جو عذاب آج ہم پر مسلط ہے عین ممکن ہے کہ وہ ہماری اسی ظالمانہ روش کا نتیجہ ہو۔ کھلی شقاوت پر مبنی اس طرز عمل کا بلاتاخیر ازالہ ہونا چاہئے۔ لاکھوں افغان مہاجرین اور ہزاروں غیر ملکی باشندے جھوٹے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا کر پاکستان میں مزے کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کے لئے جان کی بازی لگا دینے والے بہاریوں کو ملک بدر کر کے دو قومی نظریہ کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
حکومت سے مطالبہ
اندریں حالات ہم اراکین لاہور ہائی کورٹ بار حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ بالا 72 بہاری مسلمانوں کو بنگلہ دیش سے نکالے جانے کی صورت میں واپس پاکستان بلوا کر ان کی باعزت بحالی کا انتظام کرے نیز تمام محصورین کی بنگلہ دیش سے واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔