رانا ثناء اللہ خان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا اشارہ دے دیا
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ممکنہ توسیع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جہانیاں کے قریب ٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہارِ افسوس
تاریخی پس منظر
نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے آرمی چیف کی تعیناتی چار سال کیلئے ہوتی تھی، 1976 سے یہ مدت تین سال کردی گئی، اب آرمی چیف کی مدت پانچ سال ہوگئی ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی تین سال کیلئے ہوئی تھی، کیونکہ اس وقت یہی قانون تھا لیکن اب پانچ سال کا قانون آگیا ہے تو وہ 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ مون سون میں بارشوں کے دوران ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 288 ہو گئی
ایئر چیف کی مدت ملازمت
انہوں نے کہا کہ ایئر چیف کی مدت پوری ہوچکی تھی لیکن آئین میں ترمیم کے بعد ان کی تعیناتی خود بخود پانچ سال ہوگئی، اس کیلئے کسی نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں۔ جب ان کے پانچ سال پورے ہوں گے تو وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تجارتی معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں: عطا تارڑ
مستقبل کا اندیشہ
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مدت ملازمت نومبر 2027 میں مکمل ہوگی اور اگر کوئی ایکسٹینشن نہیں ہوتی تو وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق اس ملک میں چار، چار ایکسٹینشنز ہوتی رہی ہیں، کچھ خود کو ہی ایکسٹینشن دیتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے لیے سفر کی ہدایات جاری کردی
خصوصی حیثیت
ایک ایسا آدمی جو فیلڈ مارشل ہے، جس نے یہ رتبہ کمایا ہے، خود سے نہیں لیا بلکہ حکومت نے اسے یہ رتبہ دیا ہے، میرا نہیں خیال کہ ان سے زیادہ کوئی ایکسٹینشن کا مستحق ہے، نئے قانون کے تحت عمر کی آخری حد بھی ختم ہوگئی ہے۔
سیاسی میٹنگ کا ذکر
واضح رہے کہ اس سے پہلے رانا ثناء اللہ نے ایک اور ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مری میٹنگ میں تسلسل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








