گجرات میں ۵۷۷ ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچا دی

گجرات میں ریکارڈ بارش کا تباہ کن اثر

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے ضلع گجرات میں 577 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچادی، برساتی نالے بپھر گئے، کئی دیہات ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کی آزادی ہمارے ملک میں ہر ایک کا پسندیدہ موضوع ہے، کوئی عدالت جب تک آئین اور قانون کے راستے پر چلتی رہے کوئی راستہ نہیں روک سکتا

سیلاب جیسی صورتحال

ڈان نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں شدید بارش سے تباہی مچ گئی، 577 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا، معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سفاک قاتلوں کی داستانیں: والدین یا بچوں کے بے رحمی سے قتل کرنے والے سیریل کلر کیوں ایسا کرتے ہیں؟

شہری علاقوں کی حالت

شہری علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، سڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں، جلال پور جٹاں میں 2 منزلہ خالی عمارت گر گئی، سیلاب سے عمارت کی بنیادیں کمزور ہوگئی تھیں۔ انتظامیہ نے ضلع بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کر دیا، پانی کی نکاسی کے لیے گوجرانوالہ سے بھی مشینری اور گاڑیاں بھجوا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے آئینی ترمیم سے متعلق کس کے مسودے کی منظوری دی؟ مصدق ملک نے بتا دیا

سیالکوٹ میں بھی بارش نے تباہی مچادی

قبل ازیں 27 اگست کو سیالکوٹ میں ہونے والی بارش نے شہر کو ڈبو کر رکھ دیا تھا، شہر اور گرد ونواح میں اب تک ریکارڈ 355 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ طوفانی بارش کے باعث سیالکوٹ کے مرکزی علاقوں اور گردونواح کے تمام علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے، شہر میں کوئی سڑک، چوراہا، بازار، گلی یا محلہ ایسا نہیں تھا، جہاں 2 سے 3 فٹ پانی کھڑا نہ ہوا ہو۔

زندگی میں رخنہ

موسلادھار بارش سے شہر میں معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے، گلی محلے اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے تھے۔ یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید بارشیں، زلزلے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان قدرتی آفات سے متاثر ہونے والا بڑا ملک ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...