400 روپے ڈیلی الاؤنس ہماری بے عزتی ہے: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ 400 روپے کے ڈیلی الاؤنس کی بات کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں، این سی سی آئی اے اپریل 2025 میں بنی اور ملک میں افراتفری مچا رکھی ہے، شیر افضل مروت کا الزام
مزدوری کی حیثیت
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے۔ اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے؟
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کا بیان سامنے آگیا
روزگار اور مالی مسائل
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ روزگار نہیں ہے، ڈیلی الاؤنس پہلے بھی وقت پر نہیں ملتا اور اب 400 روپے کی بات کی جا رہی ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔ ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، لیکن 400 روپے کا سن کر دکھ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سر! سچی بات ہے وجہ کوئی نہیں بس آپ سستی کہہ لیں
خاندان کی حالت
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں اور ہمارے ڈیلی الاؤنس کی سب کو تکلیف ہے۔
پی ایچ ایف کا جائزہ
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد نے بتایا کہ پی ایس بی نے 400 روپے ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا۔ ہاکی فیڈریشن 100 ڈالر ڈیلی الاؤنس دیتی ہے، اگر کھلاڑی 100 ڈالرز سے مطمئن نہیں ہیں تو 400 روپے پر کیسے کھیلیں گے؟








