گلگت بلتستان: وادی داریل میں شدید بارش کے بعد سیلاب، گھروں، فصلوں کو نقصان
دیامر میں سیلاب کی تباہی
دیامر(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی داریل میں سیلاب کے باعث 20 گھروں کے ساتھ فصلوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا حملہ، اسرائیلی وزیر اعظم کا دفتر تہہ خانے میں منتقل
سیلاب کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر داریل وسیم عباس کے مطابق آج صبح 6 بجے شدید بارش کے باعث سیلاب آیا، جس سے گماری کا علاقہ لپیٹ میں آگیا اور نتیجے میں 20 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 5 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کے معاملے پر اداکارہ نادیہ حسین کی ایف آئی اے میں طلبی
نقصانات کی تفصیلات
اس کے علاوہ فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دیگر نالوں میں بھی سیلاب آنے کی اطلاع ہے، اس بارے میں معلومات لی جارہی ہیں۔ سیلاب آنے پر متعدد افراد نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور درجنوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں فیصلوں کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں لینےپر زور
مقامی اثرات
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سیلاب سے واٹر چینل کا نظام بھی شدید طور پر متاثر ہوا، مویشی خانے اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ہدایات
گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر گزشتہ رات موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو بارش کے دوران ندی نالوں کے قریب جانے اور وہاں موجود ہوٹلوں میں رہائش اختیار نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔








