پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے، ویڈیو وائرل

شمالی کوریا کے سربراہ کی ملاقات کے بعد کی سیکیورٹی پروٹوکولز

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیجنگ میں شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے خلاف سٹیرنگ پر ٹانگیں رکھ کر گاڑی چلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

ملاقات کے دوران صفائی کا عمل

روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی پیا تھا وہ تک اٹھا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی پارٹی قائد نواز شریف سے مدارس بل پر مشاورت

مصادر کی جانب سے دعوے

کریملن کے رپورٹر الیگزینڈر یونسشیف کے دعوے کے مطابق کم جونگ کے دو معاونین کو میٹنگ روم میں رکھی ہر اُس چیز کو صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کو شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے ہاتھ لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار گوہر رشید نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا

اجتماعی صفائی کی تفصیلات

کریملن رپورٹر الیگزینڈر نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ موجود سیکیوٹی عملے نے کم کی موجودگی کے تمام نشانات کو احتیاط سے مٹا دیا۔

اگرچہ کم اور پیوٹن کے درمیان دوستی کا تاثر نمایاں تھا، تاہم اس ویڈیو نے ایک بار پھر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے رہنما کی صحت اور سیکیورٹی کے بارے میں کس قدر محتاط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹھ گھنٹے میں پانچ پرچے: ایک ایسا مشکل امتحان جس کے لیے پورا ملک رک جاتا ہے

غیر ملکی انٹیلی جنس سے بچاؤ کے اقدامات

مبصرین کے مطابق یہ اقدامات غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جاسوسی سے بچنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔ جاپان کے اخبار نکّئی نے جنوبی کوریا اور جاپان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم جونگ اُن بیجنگ کے سفر کے دوران اپنی مخصوص سبز رنگ کی بکتر بند ٹرین میں ذاتی ٹوائلٹ ساتھ لے کر گئے تھے تاکہ صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات غیر ملک کے ہاتھوں میں نہ جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مچ میں گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق

سکیورٹی پروٹوکول کی تاریخ

امریکا میں قائم اسٹِمسن سینٹر سے تعلق رکھنے والے شمالی کوریا کے امور کے ماہر مائیکل میڈن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات کم کے والد کم جونگ اِل کے دور سے ہی رائج ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاص ٹوائلٹ اور کوڑا کرکٹ، فضلہ، اور سگریٹ کی باقیات جمع کرنے والے بیگ اس لیے ہوتے ہیں تاکہ کوئی غیر ملکی ایجنسی چاہے ان سے کتنے ہی اچھے تعلقات کیوں نہ ہوں، ان اشیاء سے سیمپل حاصل نہ کر سکے اور ان کا تجزیہ نہ کرے۔

سیکیورٹی پروٹوکولز کے کئی واقعات

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب کم کے سیکیورٹی پروٹوکول اس قدر سخت دیکھے گئے ہوں۔ 2019 میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہنوئی میں ہونے والی ملاقات کے بعد کم کی سیکیورٹی عملے کو ہوٹل کے کمرے کی کئی گھنٹے تک صفائی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، حتیٰ کہ کم کے استعمال شدہ بیڈ کا گدا تک باہر لے جایا گیا تھا۔

اسی طرح 2018 میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ ملاقات سے قبل، شمالی کوریا کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کم کی کرسی اور میز پر سینیٹائزر چھڑک کر انہیں صاف کیا تھا۔

2023 میں ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران بھی شمالی کوریا کے سربراہ کی کرسی کو پہلے سینیٹائزر سے صاف کیا گیا، اور پھر ایک محافظ نے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے کرسی کا اچھی طرح جائرہ لیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...