سیلاب سے ۴ ہزار دیہات متاثر، ۱۳ لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب
پنجاب میں سیلاب کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمہ سٹہ، چھوٹا، غیر معروف اور تھکا ماندہ ریلوے جنکشن ہے، اب تو شاید اسے کوئی جانتا بھی نہ ہو، تقسیمِ ہند سے قبل اس پر خوب رونق ہوتی تھی۔
بارشوں کے اثرات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ گجرات میں بارشوں کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات ہیں۔ تاہم گجرات میں غیر متوقع بارشیں پہلی بار نہیں ہوئیں کیونکہ یہ سلسلہ پچھلے کافی اسپیلز سے چل رہا ہے جس میں 300 سے 400 ملی میٹر تک بارش ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ
اگلے 24 گھنٹے کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے 4 ہزار دیہات متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی
انسانی جانوں کے تحفظ کی ترجیح
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیکنیکل سٹڈیز کے بعد ہی کسی بھی بند کو توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔
سیلاب کے اثرات اور انفراسٹرکچر
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ خانکی کے مقام پر ساڑھے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا، سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں ریلوے ٹریک کا نظام بھی متاثر ہوا۔








