سیلاب سے ۴ ہزار دیہات متاثر، ۱۳ لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب

پنجاب میں سیلاب کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے ساتھ گھومنے نکلی نئی نویلی دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا.
بارشوں کے اثرات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ گجرات میں بارشوں کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات ہیں۔ تاہم گجرات میں غیر متوقع بارشیں پہلی بار نہیں ہوئیں کیونکہ یہ سلسلہ پچھلے کافی اسپیلز سے چل رہا ہے جس میں 300 سے 400 ملی میٹر تک بارش ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکان بذریعہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئے
اگلے 24 گھنٹے کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے 4 ہزار دیہات متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کی نظرِ بد سے بچنے کیلئے جہازوں کو بھی حفاظتی اقدامات کی ضرورت پڑ گئی ہے
انسانی جانوں کے تحفظ کی ترجیح
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیکنیکل سٹڈیز کے بعد ہی کسی بھی بند کو توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔
سیلاب کے اثرات اور انفراسٹرکچر
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ خانکی کے مقام پر ساڑھے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا، سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں ریلوے ٹریک کا نظام بھی متاثر ہوا۔