شبلی فراز اور کنول شوزب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں خارج
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی شبلی فراز اور کنول شوذب کی درخواستیں خارج کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف تقریر کیوں کی؟ اے این پی رہنما اسفندیار ولی کا پی ٹی آئی رکن شفیع جان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور کنول شوذب کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ہونے والی کچھ چیزوں پر تشویش، مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنا ورژن بنانے کا منصوبہ بھی مسترد، پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پاپ لیو کا اعلان
عدم پیشی کی وجہ سے درخواستیں خارج
دو بار کیس کال ہونے پر شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس کے باعث عدالت نے عدم پیروی پر درخواستیں خارج کر دیں۔
عدالتی حکم کی عدم تعمیل
یاد رہے کہ شبلی فراز اور کنول شوذب نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔








