پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی اقوام متحدہ سے امریکہ اور اسرائیل کو ’جارح‘ قرار دینے کی درخواست
کاروباری ہفتے کی زبردست شروع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
1000 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ نمایاں کامیابی
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پچھلے کاروباری روز کا حال
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 201 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا.