پاکستان میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن کا آغاز کس وقت ہوگا؟
پاکستان میں مکمل چاند گرہن کا نظارہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
چاند گرہن کی تاریخیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خوشحالی کراچی کی مرہون منت ہے، یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، خالد مقبول صدیقی
چاند گرہن کے مراحل
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا اور چاند کو مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کا مسئلہ ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کوششوں پر بھارتی اخبار کا “جواب ” آ گیا
چاند گرہن کی عروج اور اختتام
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بجکر 53 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔
اگلا سورج گرہن
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن آسٹریلیا کے جنوبی حصے، بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا تاہم سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔








