مریم نواز نے جو پورٹ ایبل واش روم کی تصویر شیئر کی وہ تجرباتی طور پر تھی، سیلاب متاثرین کیلئے واش رومز فیلڈ میں دستیاب ہیں، چنیوٹ انتظامیہ نے ویڈیو بنا کر جاری کر دی

پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے ریلیف کیمپوں میں واش روم کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ جب مریم نواز نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے اسے او ایل ایکس پر فروخت کیلئے دیا گیا اشتہار قرار دیا۔ تاہم چنیوٹ انتظامیہ نے ویڈیو بنا کر جعلی پراپیگنڈہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
چنیوٹ انتظامیہ کا جواب
چنیوٹ انتظامیہ نے یہ وڈیو بنا کر بھیجی ہے اور بتایا ہے کہ portable باتھ رومز سیلاب متاثرین کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ انکی عزت نفس محفوظ رہے۔ وزیراعلی @MaryamNSharif نے جو فوٹو لگائی وہ بطور تجرباتی طور پر دکھایا گیا ہے۔ https://t.co/pLJgVA7Ljo pic.twitter.com/mJ8RxvDEud
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) September 4, 2025
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر پورٹ ایبل واش روم کی تصویر جاری کی گئی، جسے صارفین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گروک کا سہارا لیتے ہوئے اشتہار قرار دیا۔ چنیوٹ انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو فراہم کردہ پورٹ ایبل واش روم کی ویڈیو شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جو تصویر شیئر کی، وہ تجرباتی طور پر دکھائی گئی ہے تاکہ متاثرین کی عزت نفس محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اندراجِ مقدمہ سے انکار یا تاخیر نہیں کی جا سکتی، پولیس کے رویے کیخلاف سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ۔
مریم نواز کا بیان
Innovated portable washrooms constructed and placed at relief camps in Chiniot. pic.twitter.com/WBseM5eo6A
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 3, 2025
ایکس پر ایکسپوز پراپیگنڈہ نامی پیج کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ یہ واش روم بھی ویسے ہی دکھتے ہیں جیسی تصویر مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔
صارفین کے تبصرے
مریم نواز کے پیغام پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ "میڈم کسی نے آپ کو غلط تصویر بھیج دی ہے، یہ او ایل ایکس پر دیا گیا اشتہار ہے۔"