رحیم یار خان: موٹروے ایم 5 پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر گولیاں برسادیں، 4 افراد زخمی
فائرنگ کا واقعہ موٹروے ایم 5 پر
رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے ایم 5 پر ڈاکوؤں کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بونا بھی تو ہے یہ، جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ موٹروے ایم 5 پر بھونگ شریف کے قریب پیش آیا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ڈاکو کچھ مسافروں کو اغوا کر کے لے گئے اور کچھ کو چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
مبتلا شخص کی گواہی
متاثرہ شخص نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے میرے بھائی اور بیٹے کو اغوا کر لیا، جبکہ مجھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد
موٹر وے پولیس کی کارروائی
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ملتان سکھر موٹروے ایم 5 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، تاہم موٹروے پر پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ جاری ہے۔
سفر کی حفاظت
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 5 سفر کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔








