تقرریاں و تبادلے

نئے چیئرمین کی منظوری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں نئے چیئرمین ڈاکٹر اکمل کی منظوری کے بعد گریڈ 20 تک کے نصف درجن سے زائد افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔
تبادلے اور تقرریوں کی تفصیلات
جنگ کے مطابق گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر حفیظ اللہ خان کا میوزیم آف نیچرل ہسٹری سے تبادلہ کر کے انہیں پی ایس ایف میں ڈائریکٹر سائنس پاپولرائزیشن لگا دیا گیا۔
ڈاکٹر محمد عباس کا ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) پی ایس ایف سے تبادلہ کر کے میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ) میں ایسوسی ایٹ کیوریٹر زیڈ ایس ڈی کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔
عرفان احمد کو ڈپٹی منیجر (ٹی آئی سی) پی ایس ایف سے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پی ایس ایف لگا دیا گیا ہے۔