آئی ایم ایف نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9 خامیوں کی نشاندہی کر دی

آئی ایم ایف کی رپورٹ: پاکستان کے مالی نظام میں خامیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9 خامیوں کی نشاندہی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو نئے بین الاقوامی طلباء کے اندراج سے روک دیا
عوامی سرمایہ کاری کے نظام میں خامیاں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عوامی سرمایہ کاری کے نظام میں متعدد سنگین خامیاں موجود ہیں۔ آئی ایم ایف نے مالی ڈسپلن یقینی بنانے کیلئے بجٹ کی مضبوط مانیٹرنگ پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملٹی ایئر بجٹ سازی محدود ہونے کی وجہ سے کرپشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کی شرکت
منصوبوں میں تاخیر اور اخراجات میں اضافہ
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے منصوبوں میں تاخیر اور اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کے منصوبے طریقہ کار سے ہٹ کر پی ایس ڈی پی میں شامل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، شادی کی تصاویر سامنے آگئیں
آئی ایم ایف کی کرپشن اینڈ ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کرپشن اینڈ ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے گورننس میں بہتری اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات سے آگاہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات: جب ایک مجرم یوجین وی ڈیبس نے جیل سے صدارتی مہم چلائی
گورننس میں بہتری کے اقدامات
آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ گورننس میں بہتری اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ایف ایم یو کا قیام، سول افسران، بیوروکریسی کے اثاثوں کی ڈیکلئریشن شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو میں بہتری اور کرپشن روکنے کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
سست رفتار منصوبوں کا مکمل کرنا
حکام نے غیر ملکی فنڈنگ والے اور زیر تکمیل منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کو ترجیح قرار دیا۔ 2518 ارب مالیت کے 344 سست رفتار منصوبے بند کیے گئے، جبکہ ہائی رسک منصوبوں میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا عمل شروع کیا گیا۔
انٹیلی جنٹ پراجیکٹ آٹومیشن سسٹم
وزارت منصوبہ بندی میں انٹیلی جنٹ پراجیکٹ آٹومیشن سسٹم متعارف کرایا گیا۔ آئی ایم ایف نے ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات طے نہ کرنے کی نشاندہی کی۔ وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، اور ایف بی آر سمیت اسٹیک ہولڈرز نے پیش رفت سے آگاہ کردیا۔ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کے دوران مجوزہ رپورٹ پر مزید بات چیت متوقع ہے。