حبا بخاری کی پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
حبا بخاری کی وائرل ویڈیو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی
حبا اور آریز احمد کی فیملی
اداکارہ حبا بخاری، اداکار آریز احمد سے شادی کی اور جوڑے کے ہاں حال ہی میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت
مشابہت کا ذکر
حبا بخاری کا موازنہ لوگ اکثر بھارتی اداکارہ جیا پردا سے کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ سے بہت مشابہت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمرے سے آئے رشتہ دار کو لینے جانیوالے خاندان کی گاڑی کو حادثہ، ہلاکتیں
پرانی ویڈیو کا انکشاف
تاہم حال ہی میں حبا بخاری ایک پرانے گانے میں دکھائی دیں جو پی ٹی وی پر چل رہا اور انٹرنیٹ صارفین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔
پرانی ویڈیو میں موجود نوجوان لڑکی بالکل حبا جیسی نظر آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا مختلف اضلاع میں خیمہ سکولوں کا دورہ، بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کیے۔
انٹرنیٹ پر بحث
انٹرنیٹ پر اب اس ہمشکل پر بحث ہو رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’وہ ان کی ماں ہونی چاہیے۔ ایک اور نے مزید کہا، یہ ضرور حبا ہے اور وہ اب اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ وہ 40 سے اوپر ہے۔ ایک نے کہا کہ شاید یہ پی ٹی وی کی پرانی اداکارہ زیبا علی ہیں جو اب کام نہیں کرتیں۔
جعلی اکاؤنٹ کا معاملہ
واضح رہے کہ اس سے قبل حبا بخاری نے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کرکے دھوکا کھانے سے بچا لیا۔
اداکارہ نے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ان کا ایکس پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
حبا بخاری نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ایکس پر سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنایا گیا اکاؤنٹ جعلی ہے۔








