چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورۂ قطر، فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، اہم ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کی فوجی تعاون کمیٹی کے دوسرے دور کے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج
اہم ملاقاتیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع قطر شیخ سعود بن عبد الرحمن اور چیف آف سٹاف قطری افواج لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران دونوں جانب سے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
پاکستان اور قطر کے تعلقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بات کی، جو کہ اعلیٰ سطح کی فوجی تعاون کمیٹی کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر نوٹس جاری
قطری قیادت کی تعریف
قطر کی سول اور عسکری قیادت نے خطے میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستان کے کلیدی اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
گارڈ آف آنر
قبل ازیں قطری افواج کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ایک چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔