دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ، 2 نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گئے

دریاؤں میں اونچا سیلاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، 2 نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں فیض حمید سرفہرست تھے: خواجہ آصف
چناب میں ہیڈقادرآباد کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں دریائے چناب ہیڈقادرآباد میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈقادرآباد کے مقام سے 5 لاکھ 30 ہزار 537 کیوسک ریلہ گزر رہا ہے۔ سیلاب سے 100 سے زائد دیہات متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور ایئر فیلڈ کو تباہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی
بہاولپور میں ستلج کا شدید سیلاب
بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، ایمپریس برج پر پانی کی سطح 11 فٹ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ ایمپریس برج سے 90 ہزار کیوسک سے زائد ریلہ گزر رہا ہے۔ بہاولپور میں آئندہ چند گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، سمہ سٹہ کے قریب فتووالی کا حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا، فتووالی کا زرعی رقبہ اور شہری آبادی زیر آب آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی دوبارہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرانے کی سازش
راوی میں ہیڈبلوکی کا حال
ننکانہ صاحب میں دریائے راوی ہیڈبلوکی کے مقام پر پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے، ہیڈبلوکی پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 27 ہزار 790 کیوسک ہو گیا۔ ہیڈبلوکی پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس
انسانی جانوں کا نقصان
اوچ شریف کے چک کہل میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ شجاع آباد کی بستی نور فقیر میں باپ اور 2 بیٹے دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو حکام کے مطابق باپ اور ایک بیٹے کو زندہ نکال لیا گیا، دوسرے بیٹے کی تلاش جاری ہے۔
دریائے سندھ کی صورتحال
خان پور میں دریائے سندھ چاچڑاں کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ڈی سی کا کہنا ہے کہ چاچڑاں کے مقام سے آئندہ 48 گھنٹوں میں سیلابی ریلہ گزرے گا، سیلابی ریلہ 10 سے 12 لاکھ کیوسک کا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کا کہنا تھا کہ 17 بستیوں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔