پشاور کے بعد مردان سے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور میں کریک ڈاؤن
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے ٹک ٹاک اور فیس بک اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کونسل آف آرٹس اور دی آرٹ اینڈ کلچرل فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
گرفتاریاں
ایکسپریس نیوز کے مطابق، پشاور میں ٹک ٹاک پر نازیبا حرکت کرنے والی دو خواتین کے بعد مردان سے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے پانچ ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا۔
غیر اخلاقی مواد میں اضافہ
واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم، بالخصوص ٹک ٹاک، پر غیر اخلاقی ویڈیوز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے خلاف ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔