سی سی ڈی کے نان اسٹاپ مبینہ مقابلے جاری، مزید 2 ملزم ہلاک، 4 فرار
پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا نان اسٹاپ سلسلہ جاری ہے جب کہ تازہ ترین مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزم ہلاک اور 4 فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو آپ بیتی سنانا چاہتے تھے، حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے کورم توڑا، اختر مینگل
کوٹ لکھپت میں مقابلہ
سی سی ڈی نے بتایا کہ کوٹ لکھپت میں ہونے والے مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جب کہ 3 فرار ہوگئے، کراس فائرنگ میں پولیس اہلکار صغیر زخمی ہوا جسے طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی سی ایل کی جانب سے بھوربن میں 2025 ” وژن ” کے عنوان سے شاندار ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقاد
شاہدرہ ٹاون میں واقعہ
دوسری جانب شاہدرہ ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا، ہلاک ملزم کی شناخت عدنان جبکہ زخمی کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔
کاہنہ میں گرفتاری
کاہنہ میں پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ملزم شیراز زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، سی سی ڈی نے کہا کہ فرار ہونے والے 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔








