صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قصور کا دورہ

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قصور کا دورہ کیا۔ انہوں نے رائیونڈ روڈ پر واقع نجی سکول میں خواتین میں فلڈ ریلیف پیکج تقسیم کیے۔ اس پیکج میں آٹا، چاول، گھی، دال چنا، چینی، چائے پتی اور دیگر 32 اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر ایم پی اے صفیہ سعید، ڈویژنل ڈائریکٹر میڈم لبنیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر صائمہ اقبال، ڈی آئی او قصور تابندہ سلیم ودیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جنیوا میں ایران اور یورپی طاقتوں کے مذاکرات ختم، یورینیم افزودگی ہماری ریڈ لائن ہے، ایران نے واضح کر دیا سورس: الجزیرہ
ریلیف کیمپس کا معائنہ
صوبائی وزیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقے تلوار پوسٹ، شیخ پورہ نو اور ملحقہ دیہاتوں کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف اداروں کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین مردوخواتین میں سوٹ، نقدی، بچوں میں تحائف اور کھانا تقسیم کیا۔ متاثرین سے ملاقات کرکے اُن کے مسائل سُن کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
امدادی سرگرمیوں کی صورتحال
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو نے زمینی صورتحال اور امدادی کارروائیوں بارے بتایا کہ قصور کے متاثرہ سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں 74 کشتیاں پانی میں موجود ہیں۔ تلوار پوسٹ، اتر سنگھ والا اور کوٹھی فتح محمد میں آرمی اور پولیس کے 300 دستوں کی مدد سے لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا جا رہا ہے۔ متاثرہ مقامات کے لوگوں اور اُن کے مویشیوں کا محفوظ انخلاء یقینی بنایا جا رہا