فوڈ اتھارٹی کی فوڈ فراڈ مافیا کو نکیل ڈالنے کے لیے تابڑتوڑ کارروائیاں، 186 مقدمات درج، 1 ارب 10 کروڑ سے زائد جرمانہ

فوڈ اتھارٹی کی متحرک کارروائیاں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں پوری لگن اور جانفشانی کیساتھ فیلڈ میں متحرک ہیں، غذائی دہشت گردوں اور فوڈ فراڈ مافیا کو نکیل ڈالنے کے لیے میراتھن کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، بھابھی زخمی لیکن وجہ کیا بنی؟ افسوسناک انکشاف

کارروائیوں میں ریکارڈ اضافہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال میں 141.26 فیصد کارروئیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال ابتک 8 لاکھ 67 ہزار 713 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ 2 ہزار 343 پوائنٹس بند اور 1 ہزار 186 مقدمات درج کئے گئے۔ 83 ہزار 128 پوائنٹس پر 1 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 18 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رابعہ بٹ کی سوشل میڈیا پر طویل خاموشی، مداح تشویش میں مبتلا

لیب ٹیسٹنگ اور دودھ کی چیکنگ

اس کے علاوہ، 15 ہزار 185 فوڈ سیمپل لیب ٹیسٹ کے لیے بجھوائے گئے، 4 لاکھ 13 ہزار 332 ڈیری شاپس، سپلائرز اور 22 کروڑ 55 لاکھ 18 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ 11 لاکھ 80 ہزار 740 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، دودھ میں جعلسازی کیخلاف 361، ناقص گوشت فروخت کرنے پر 261 مقدمات درج کروائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

گوشت کی جانچ اور کارروائیاں

63 ہزار 510 میٹ شاپس، قصاب اور 1 کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ کی گئی۔ 7 لاکھ 6 ہزار کلو ناقص گوشت تلف، 204 میٹ شاپس بند کر دی گئیں۔

2025 کی حکمت عملی

ڈی جی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت سال 2025 میں غذائی مفسدین کو ٹف ٹائم دیا گیا ہے۔ گوشت اور دودھ کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...