پنجاب میں سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں

پنجاب میں پانی کی سطح کی تازہ ترین معلومات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق بھارت کے ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب بحران کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے، بلاول بھٹو
پونگ ڈیم کی صورتحال
پی ڈی ایم اے کے مطابق پونگ ڈیم (بیاس) میں پانی کی سطح 1394.51 فٹ ہے اور یہ سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک، اور اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین سٹاک مارکیٹ بن گئی
بھاکرا ڈیم کی صورتحال
اسی طرح دریائے ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ ڈیم مکمل طور پر بھرنے کے قریب ہے۔ بھاکرا ڈیم میں پانی کی آمد 95,400 کیوسک، جبکہ اخراج 73,459 کیوسک ہے۔
ہریکے ہیڈ ورکس کی صورت حال
دریائے ستلج و بیاس کے سنگم پر واقع ہریکے ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 347,500 کیوسک ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہریکے ہیڈ ورکس سے پانی کا اخراج 330,677 کیوسک ہے۔