ایرانی صدر ایس سی او معاہدوں پر عملدرآمد کے روشن امکانات کے لئے پرامید

ایرانی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم پر گفتگو
تہران(شِنہوا نیوز ایجنسی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس 2025 میں طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد ایران کے لئے معیشت، سلامتی، سائنس اور سیاحت کے شعبوں میں سازگار امکانات پیدا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم شرپسندوں نے قلات مونومنٹ کو نذر آتش کردیا
سربراہ اجلاس میں شرکت
ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار سے پیر تک تیانجن میں سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے بعد واپس ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
امن اور انصاف پر زور
تہران کے ہوائی اڈے پر گفتگو کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ ہم نے ایس سی او پلس اجلاس میں حقوق اور انصاف پر مبنی امن پر زور دیا اور چین نے عالمی نظم و نسق کا اقدام تجویز کیا جس میں سچائی اور انصاف پر مبنی اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کی بات کی گئی اور دوہرا معیار اختیار نہ کرنے پر زور دیا گیا۔
مشترکہ دستاویزات اور کامیابیاں
ایرانی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت سلامتی، معیشت اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق 24 مشترکہ دستاویزات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کی سب سے اہم کامیابی یہ تھی کہ شرکاء ممالک کے رہنماؤں سے براہ راست گفتگو کا موقع ملا۔