وطن عزیز کو قرضوں اور سود در سود کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے سادگی کو اپناتے ہوئے خود کفالت اور خودانحصاری کی منزل کی جانب گامزن کیا جائے

مصنف کی معلومات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 147

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے دوران سیریز پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

تاریخی پس منظر

10 اگست 1996ء قرارداد بابت مطالبہ بینظیر حکومت برطرف کرنے بوجوہ کرپشن، نااہلی آئین و قانون کی پامالی زیر دفعہ آرٹیکل (2)58 بی

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف

لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کا اجلاس

لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے اجلاس منعقدہ 23-6-96میں اس معزز بار نے موجودہ سال 1996-97ء کے قومی بجٹ کو خسارے، گرانی اور غریب عوام کے معاشی قتل کا زرداری بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کیونکہ اس بجٹ میں 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرکے مہنگائی، بے روزگاری سے جان بلب عوام کا جینا حرام کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ بے قابو، پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 17نومبر تک بند

حکومت کے خلاف مطالبات

چنانچہ اس معزز بار نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ بجٹ پر فی الفور نظرثانی کرے، افراطِ زر، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے مثبت اقدامات کرے۔ اپنے شاہانہ اخراجات کم کرے، غریب عوام پر عائد کردہ جنرل سیلز ٹیکس کی اضافی شرح کو واپس لیکر مروجہ قانون کے مطابق جاگیرداروں سے بھی انکم ٹیکس وصول کرے۔

نہ صرف اس بار نے بلکہ ملک کے تمام فہمیدہ طبقوں نے بے نظیر حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا تھاکہ حکمرانوں، سیاستدانوں اور ان کے منظور نظر وڈیروں، لٹیروں کے ذمہ واجب الادا اربوں کھربوں کے قرضوں کو معاف کرنے کی بجائے مع سود ان کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت: جوابی بغاوت اور فوجی افسران کے درمیان اقتدار کی جنگ کی کہانی

قرض کی لعنت اور خود کفالت

بیرونی / اندرونی قرضوں کے ذریعے حکومتی بجٹ خسارہ پورا کرنے کی بجائے وطن عزیز کو قرضوں اور سود در سود کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لئے سادگی کو اپناتے ہوئے خود کفالت اور خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

حکومت کی ناکام پالیسیاں

لیکن افسوس در افسوس! کہ عوامی حکومت اور قومی مینڈیٹ کے دعوے کی گردان کرنے والی بے نظیر حکومت نے عوامی مسائل اور دکھوں کا مداوا کرنے اور اپنی ناقص اقتصادی پالیسیوں کی اصلاح کرنے کی بجائے سال رواں میں ایک بجٹ کے بعد دوسرا منی بجٹ دیکر غریب عوام کو مزید مشکلات اور ملک و قوم کو مکمل اقتصادی تباہی و بربادی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن

جمہوریت کی چمپئن ہونے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کئے بغیر آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام الناس پر مزید 40 ارب روپے کے ٹیکسوں کا بار ڈال دیا ہے اور اس منی بجٹ کے ذریعے روپے کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

روپے کی قیمت میں کمی

گزشتہ ایک سال کے دوران ساتویں بار روپے کی قیمت کم کی گئی ہے۔ امسال یکم جنوری سے 30 جون تک روپے کی قیمت میں 7.8 فیصد، یکم جولائی سے ستمبر تک 8.83 فیصد اور اب اکتوبر میں منی بجٹ کے ذریعے 8.5 فیصد یعنی کل 21 فیصد کمی کی گئی۔

عوام دشمنی اور آئینی خلاف ورزی

حکومت کی جانب سے آئے روز روپے کی قیمت میں کمی کرنا، پارلیمنٹ سے بغیر منظوری حاصل کئے قومی بجٹ کے صرف 3 ماہ بعد ہی عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنا اور اس طرح عوام الناس کو مزید مہنگائی، بے روزگاری اور اقتصادی زبوں حالی سے دوچار کرنا وزیر اعظم کے اپنے منشور سے روگردانی، عوام دشمنی اور آئین و قانون کا منہ چڑانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...