لاہور میں مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم مساجد میں نمازیوں کے موبائل چوری کر کے رفوچکر ہو جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم 678 طلباء کو کمرے الاٹ کر دیئے
ملزم کی گرفتاری
انہوں نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے فیکٹری ایریا مسجد سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوتے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موبائل برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق امام مسجد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی نشان دہی کر دی۔
ملزم کا پس منظر اور مزید کارروائی
گرفتار ملزم احتشام ریکارڈ یافتہ ہے اور مزید کارروائی کے لیے ملزم کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔








