خدا کے کرم سے بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا، عاطف اسلم

عاطف اسلم کی بھارت میں کامیابی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ خدا کے کرم سے انہیں بھارت میں کام کرنے کا نہ صرف موقع ملا بلکہ انہیں شہرت بھی ملی اور وہ سٹار بنے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: الیکشن ٹریبونل نے 4 یوسیز کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے

بھارتی گلوکاروں کے ساتھ تجربات

ڈان نیوز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بھارتی گلوکاروں شیکھر روجانی اور متھون کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں دونوں بہترین گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ان کی ان کے ساتھ کام کے دوران بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیکھر روجانی نہ صرف شاعری بلکہ موسیقی کو بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں جب کہ متھون کے ساتھ انہوں نے اس وقت کام کیا جب دونوں کیریئر کے آغاز میں تھے۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ متھون اور انہوں نے اس وقت ایک ساتھ کام کیا جب دونوں اپنے اپنے ممالک میں مشہور ہونا شروع ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے مشترکہ تقریب، کمیونٹی کی بھی شرکت

سلمان خان کے لئے گانے

عاطف اسلم نے اس بات پر بھی اظہار خوشی کیا کہ انہوں نے سلمان خان پر فلمائے گئے زیادہ تر گانے گائے اور انہوں نے دبنگ خان کے لیے گائے جانے والے گانوں کی یادیں بھی شیئر کیں۔گلوکار نے کہا کہ اگرچہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ہے اور وہ بھارت نہیں جا سکتے لیکن وہ اپنے مداحوں اور ساتھیوں کو بہت یاد کرتے ہیں، ان کے پاس بھارت میں کام کی بہت ساری یادیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عاطف اسلم نے اعتراف کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت اور بولی وڈ کے مقابلے پاکستانی شوبز انڈسٹری اتنی بڑی نہیں، پاکستان میں سپر سٹارز کا کوئی کانسیپٹ نہیں۔

بھارت میں کام کرنے کا موقع

انہوں نے کہا کہ ایسے میں خدا کے کرم سے انہیں بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا اور بولی وڈ جیسے جنگل میں جہاں پہلے ہی بہت بڑے نام تھے، وہاں انہیں شہرت بھی ملی اور وہ سٹار بھی بنے۔ عاطف اسلم کے مطابق خدا کے کرم سے نہ صرف انہیں بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا بلکہ خدا نے ان پر خصوصی کرم کرتے ہوئے انہیں شہرت کی بلندیوں پر بھی پہچایا، وہ چمکتے ہوئے ستارے بنے اور وہ اب بھی بولی وڈ میں کام کرنے کے دنوں کو یاد کرتے ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...