شہری سے رشوت لیتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن گرفتار ، کرپٹ ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن ہو گا : ڈی جی اینٹی کرپشن

گرفتاری کی تفصیلات

لاہور(عامر بٹ سے )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر لاہور میں تعینات انچارج انویسٹی گیشن کو شہری سے 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کی امریکہ کو تنبیہ اور نئی عالمی صف بندی

رشوت کے مطالبے کا پس منظر

تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفیٰ آباد لاہور میں تعینات انچارج انویسٹی گیشن شیبر حسین نے شہری راجہ اعجاز کو بے گناہ قرار دینے کے لیے 5 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ شہری نے بے بسی اور لاچاری میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے رجوع کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سہیل ظفر چٹھہ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن احسن مینر بھٹی نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین ریاست ناگالینڈ کے قبائل نے برطانیہ سے اپنے آباؤ اجداد کی کھوپڑیاں واپس لانے کا مطالبہ کیا

گرفتاری کی کارروائی

سی او لاہور رانا فاروق اور ان کے ہمراہ محمد ثاقب اور صابر رحمان پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مار کر انچارج انویسٹی گیشن شیبر حسین کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے موقع پر ہتھکڑیاں لگا دیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہری سے اس سے قبل بھی ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کر چکا تھا اور مزید رقم نہ دینے کی صورت میں اسے جھوٹے مقدمے میں گناہ گار کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا موقف

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کی روک تھام اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف بروقت اور سخت کارروائی ناگزیر ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن احسن مینر بھٹی نے اعلان کیا کہ شہر بھر میں کرپٹ ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تاکہ رشوت لینے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...