فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو مسائل بڑھ جائیں گے، امریکی وزیرخارجہ

امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے  فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطین کو ریاست تسلیم کیا گیا تو مسائل میں اضا فہ ہوگا اور سخت ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن، دو مغیوں کو بازیاب کروالیا گیا

مارکو روبیو کی تنقید

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو فرانس اور دیگر ممالک پر تنقید کی جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اسرائیل جواب میں مغربی کنارے کو ضم کر سکتا ہے۔ ایکواڈور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے تمام ممالک کو واضح کر دیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی کوششیں غلط اور غیر حقیقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان نے ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ کیلئے بھارت بھجوانے کی مخالفت کردی

ممکنہ مسائل

مارکو روبیو نے کہا کہ اگر فلسطین کو ریاست تسلیم کیا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے اور اس کے نتیجے میں شدید ردعمل سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا کرنے سے غزہ میں جنگ بندی حاصل کرنا مز ید مشکل ہو جائے گا اور غزہ میں جاری کارروائیاں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

یورپی ممالک کا موقف

واضح رہے کہ برطانیہ، فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک رواں ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔ اس کے جواب میں اسرائیل کے وزیرِ خزانہ نے مغربی کنارے کے کئی حصوں کو ضم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے خیال کو ختم کیا جا سکے۔ اس پر متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے کسی بھی قسم کا الحاق ہمارے لیے ایک سرخ لکیر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...