دبئی میں مقیم پاکستانی کا بڑا اعزاز

دبئی کے عقیل حبیب کی شاندار کامیابی

دبئی (طاہر منیر طاہر) نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والے پاور ویٹ لفٹنگ مقابلے میں دبئی میں مقیم گوجرانوالہ کے عقیل حبیب نے تین مقابلوں میں اول پوزیشن لے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کلین اپ آپریشن مکمل، آلائشیں اٹھانے کا نیا ریکارڈ بن گیا ،وزیر اعلیٰ کی اداروں کو شاباش،ملازمین کو 10 ہزار روپے انعام

تقریب کا انعقاد

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد دبئی آمد پر عقیل حبیب کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قونصلیٹ سٹاف اور پاکستانی بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔ عقیل حبیب کے اعزاز میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محمد عمران بٹ نے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کے ریٹ جاری کرنے والے بابائے گولڈ حاجی ہارون رشید چاند کا انتقال کر گئے

شرکاء اور جشن

تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کے افسر جان عبداللہ، بزنس مین راشد عباسی، باؤ لاڈا، فیصل بٹ، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عقیل حبیب کو پاکستان کا فخر قرار دیا گیا۔ میزبان محمد عمران بٹ نے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی عقیل حبیب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے گی۔

عقیل حبیب کی حوصلہ افزائی

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عقیل حبیب نے کہا کہ وہ سرکاری سرپرستی کے بغیر دنیا کو اپنا ٹیلنٹ منوانے میں کامیاب ہوئے۔ حکومتی مدد کے ساتھ وہ مزید کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...