وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت نوٹس، عافیہ صدیقی رہائی کیس کے لیے لارجر بنچ تشکیل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے مقدمے میں پیش رفت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Federal Government Imposes Ban on Pashtun Protection Movement
کیس کی سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے، لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا …… میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز
لارجر بنچ کی تشکیل
ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے فائل چیف جسٹس کو لارجر بنچ تشکیل دینے کے لیے بھجوائی تھی۔
سابق سماعت کی تفصیلات
اس سے قبل کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا جنہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے، تاہم جسٹس اعجاز اسحاق خان کے ٹیکس کیسز کے لیے سپیشل ڈویژن بنچ کا حصہ بننے کے بعد ان کے سنگل بنچ کے کیسز ٹرانسفر کر دیے گئے تھے.