پنجاب میں مون سون کا 10 واں سپیل کل سے شروع، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
طوفانی بارشوں کا الرٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے بعد پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے 10 ویں سپیل سے متعلق الرٹ جاری کر دیا، کل سے طوفانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار
شدید بارشوں کی پیش گوئی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ 6 سے 9 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان
متاثرہ اضلاع کی فہرست
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 سال بعد امریکی اور شامی صدور کا مصافحہ، احمد الشرع کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
جنوبی پنجاب میں بارش کی پیش گوئی
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں جبکہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات دبئی کیلئے روانہ ہوں گے
سیلابی صورتحال کی اطلاعات
دریائے چناب، راوی اور ستلج میں بھی سیلابی صورتحال درپیش ہے اور بڑے شہروں میں ندی نالوں کے بپھرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، سندھ میں گرمی کم ہونے کا امکان
حفاظتی تدابیر
محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وکیل نے سماعت کے دوران انکشاف کیا 9 مئی کیس کا مرکزی گواہ پولیس اہلکار 9 مئی کو چھٹی پر تھا : اسد علی طور کا وی لاگ میں دعویٰ
عوام سے اپیل
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، آندھی و طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر قیام کریں اور غیر ضروری سفر سے بچیں۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن
ایمرجنسی کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔








