پہلے پانچ ون ڈے میچوں میں 5 نصف سنچریاں ، جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے تاریخ رقم کر دی

میتھیو بریٹزکی کا شاندار کارنامہ
لیڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ضیاء الحق نے شوگر انڈسٹری لگوائی تھی، اب چینی صارف سے وصول کی گئی اضافی رقم پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ادا کرنی چاہیے: رضوان رضی
مسلسل پانچ نصف سنچریاں
جنوبی افریقہ کے لیے صرف 5 ون ڈے میچز کھیلنے والے نوجوان بیٹر میتھیو بریٹزکی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ایک اور نصف سنچری بناکر منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے صدر کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ
اننگز کی تفصیلات
بریٹزکی نے انگلینڈ کے خلاف 85 رنز کی اننگز کھیلی، جو اس کے ون ڈے کیریئر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔ اس کے بعد میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل 5 میچز میں 5 ففٹی پلس سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں انٹرنیشنل فوڈ چین پر ہنگامہ آرائی کے ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم ٹک ٹاکر نکلا، وجہ بھی سامنے آگئی
پہلا میچ اور اس کے بعد کی کارکردگی
بریٹزکی نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ کیریئر کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 83، تیسرے میں 57، اور چوتھے میچ میں 88 رنز بنائے۔ اب تک اپنے ون ڈے کیریئر کے 5 میچز میں اس نے 463 رنز بنا لیے ہیں۔
پرانا ریکارڈ
اس سے پہلے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 1987 میں اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل 4 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔