بہاولپور: سیلاب کے باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل

سیلاب کی صورتحال
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ بہاولپور شہر میں اسی باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: خالی نہیں دنیائے ہوّس اہلِ وفا سے،کمیاب تو یہ لوگ ہیں نایاب نہیں ہیں،سٹیزن کونسل ملک کے سلگتے مسائل و موضوعات پر غور و فکر کرتی ہے۔
جنازے کی منتقلی کا طریقہ
روزنامہ جنگ کے مطابق بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے علاقے بونگہ رمضان میں رابطہ سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبنے کے باعث آمد و رفت معطل ہونے پر ایک جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل کیا گیا۔ اس دوران لواحقین کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد حاصل رہی۔
جھنگ میں متاثرین کی حالت
علاوہ ازیں جھنگ کے علاقے کھوڑاں باقر میں بھی سیلاب متاثرین نے آمد و رفت کے لیے ٹائر اور ٹیوب کا استعمال شروع کردیا ہے۔