دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح 40 لاکھ تک پہنچ گئی

دبئی کی آبادی کی بلند ترین سطح
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی
تاریخی اعداد و شمار
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹکس اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دبئی کی آبادی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق سنہ 1975 میں دبئی کی آبادی صرف ایک لاکھ 87 ہزار تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مستقبل کی پیش گوئیاں
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2011 میں دبئی کی آبادی 20 لاکھ تھی جو 2025 میں 40 لاکھ ہوگئی۔ اگر یہی رفتار رہی تو 2032 میں 50 لاکھ اور 2039 میں 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ
معاشی اثرات
دوسری جانب، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، ملینرز اور بلینرز کے لیے پرکشش مقام ہے۔ آبادی میں اضافے سے گھروں، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دیگا، تو وہ سخت غلطی پر ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
مہنگائی اور ٹریفک کے مسائل
معاشی ماہرین کا بتانا ہے کہ دبئی میں بڑھتی آبادی مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ کرسکتی ہے۔ خطے میں آبادی بڑھنے سے ٹریفک جام رہنے اور نئے رہائشی سوسائیٹیز بننے کا امکان ہے۔
ٹرانسپورٹ کے اہم ذرائع
ماہرین کے مطابق دبئی میں ٹرانسپورٹ کے اہم ذریعہ میٹرو بلیو لائن اور نئے ریٹیل پروجیکٹس اہم کردار ادا کریں گے۔