اسلام آباد کی عدالت میں دلچسپ صورتحال، ملزم کی جگہ اس کا دوست حاضری لگانے آیا اور گرفتار ہو گیا

دلچسپ صورت حال عدالت میں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب ملزم کی جگہ اس کا دوست حاضری لگانے کے لیے عدالت میں پیش ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 افراد زخمی
ملزم کا دوست عدالت میں پیش
تفصیلات کے مطابق ملزم بلال خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں ہوئی۔ یہاں ملزم بلال خان کی جگہ اس کا دوست شاہد کریم عدالت میں پیش ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کو کراچی میں قتل کردیا گیا
گرفتاری کا حکم
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تو ملزم کے دوست نے ڈر کر سچ بول دیا۔ عدالت نے شاہد کریم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مچلکے جمع نہ کرانے پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی اور ملزم بلال خان کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
شاہد کریم کی وضاحت
عدالت کے گرفتاری کے حکم پر شاہد کریم نے بتایا کہ وہ اصلی ملزم بلال نہیں ہے۔ ملزم کے گرفتار دوست نے عدالت کو بتایا کہ مجھے بلال خان نے کہا تھا کہ پیش ہوجاؤ، کچھ نہیں ہوگا۔