بہاولنگر: دہشتگردی کی کوشش ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
بہاولنگر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام
بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
دہشت گردوں کی گرفتاری
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ بہاولنگر سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اور ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے رابطے میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قصور: کھیت سے گلا کٹی ہوئی ملنے والی لڑکی دم توڑ گئی، مقدمہ درج
ملزمان کے قبضے سے برآمد سامان
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور جدید موبائل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان بڑا دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزاۓ قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ہی نکلتا ہے،خواجہ سعدرفیق
مقدمہ درج
سی ٹی ڈی نے کارروائی کے بعد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، ملزمان کے خلاف ایکسپلوسو ایکٹ اور 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
انڈین ایجنسی سے شواہد
حکام کے مطابق ناکام بنائی گئی سازش میں انڈین ایجنسی "را" کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، جدید اسلحہ اور بارودی مواد تحویل میں لے کر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔








