بہاولنگر: دہشتگردی کی کوشش ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
بہاولنگر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام
بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 40 کاروائیوں میں 30 گرفتار، ایک اشتہاری ہلاک
دہشت گردوں کی گرفتاری
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ بہاولنگر سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اور ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے رابطے میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک کی مانچسٹر میں نئے قونصل جنرل سے ملاقات
ملزمان کے قبضے سے برآمد سامان
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور جدید موبائل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان بڑا دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دوست مغرب کے بعد جمع ہوتے، ہم روزمرہ کے معاملات پر تبادلۂ خیالات کے علاوہ تعلیمی کھیل کھیلتے، پاکستان اور دنیا کے نقشے میز پر بچھالیتے۔
مقدمہ درج
سی ٹی ڈی نے کارروائی کے بعد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، ملزمان کے خلاف ایکسپلوسو ایکٹ اور 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
انڈین ایجنسی سے شواہد
حکام کے مطابق ناکام بنائی گئی سازش میں انڈین ایجنسی "را" کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، جدید اسلحہ اور بارودی مواد تحویل میں لے کر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔








