میں بھی مارک زکربرگ ہوں، امریکی وکیل نے میٹا کے سی ای او کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

وکیل کا مقدمہ

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل مارک زکربرگ نے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر عارف علوی کے وارنٹ گرفتاری جاری

فیس بک پیج کی بندش

وکیل مارک زکربرگ نے کہا کہ میرا فیس بک پیج آٹھ سال میں پانچ بار بند کیا گیا ہے، کیونکہ کمپنی کے سسٹمز انہیں جعلی اکاؤنٹ سمجھتے ہیں، حالانکہ میرا اصل نام بھی مارک زکربرگ ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا

شکایات کا سلسلہ

وکیل کے مطابق وہ اپنے نام کی مشکلات کو بیان کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ بھی چلا رہے ہیں، وہ 2017 سے کئی بار کمپنی میں شکایت درج کرا چکے ہیں اور اب تک 11 ہزار ڈالر سے زائد خرچ بھی کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، خاص طور پر جب میرا پیسہ ضائع ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دنیا کی حقیقت

وکیل کے مطابق اکثر لوگ فون کالز کو مذاق سمجھ کر کاٹ دیتے ہیں، کبھی ریسٹورنٹ میں ریزرویشن نہیں ہو پاتا اور انہیں اصل مارک زکربرگ کے لیے دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں۔

میٹا کا ردعمل

میٹا نے ردعمل میں کہا کہ ہم جانتے ہیں دنیا میں ایک سے زیادہ مارک زکربرگ ہیں اور ہم اس معاملے کو حل کرنے کے لئے طریقہ کار دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...