پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 49 ہوگئی، مزید بارشوں کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا
نقصانات کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 49 شہری جاں بحق ہوئے، دریائے راوی، ستلج اور چناب میں 3900 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ مجموعی طور پر 38 لاکھ 92 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 41 فیصد خواتین خون، 80 فیصد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں، نیوٹریشن انٹرنیشنل
موسمی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
انڈین ہائی کمیشن کی معلومات
دوسری جانب انڈین ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کر دیں۔ دریائے ستلج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو گا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے انڈین ہائی کمیشن کے مراسلہ کے بعد اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا.








