سپریم کورٹ؛ خاتون کے نان نفقہ سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ میں نان نفقہ کی اپیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے خاتون کے نان نفقہ سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ معطل
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں خاتون کے نان نفقہ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: روڈز پر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت جرمانے عائد کیے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
درخواست گزار کا موقف
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے خاتون کو نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک خاتون بہت مشکل سے گھر سے نکل کر سپریم کورٹ آتی ہے۔ ہم محض تین تولہ سونے کیلئے کسی کو عدالت نہیں بلائیں گے۔
عدالت کے ریمارکس
وکیل درخواست گزار نے وضاحت کی کہ میرے موکل کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کرائی کہ ہم اس معاملے کو دیکھ لیں گے، اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔








