امریکی ٹیرف کے دباؤ، مودی سرکار نے بھارت میں جی ایس ٹی کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا

امریکی ٹیرف کا دباؤ اور بھارت میں نئی جی ایس ٹی پالیسی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) امریکی ٹیرف کا دباؤ، مودی سرکار نے بھارت میں جی ایس ٹی کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا۔

جی ایس ٹی میں کمی کا اعلان

تفصیلات کے مطابق بھارت میں امریکی محصولات سے معاشی دباؤ کے خدشے کے پیش نظر گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کردی گئی۔ پان مسالہ، سگریٹ، گٹکا اور دیگر تمباکو مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح 40 فیصد ہوگی۔

وزیر خزانہ کا بیان

’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی اور متوسط ​​طبقے کے استعمال ہونے والی اشیاء پر جی ایس ٹی پوری طرح سے کم کر دی گئی ہے۔ اب صابن سے لے کر چھوٹی گاڑیوں تک ٹیکس میں کمی کی گئی ہے اور یہ فیصلہ معاشی دباؤ کے مقابلے میں گھریلو طلب بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بھارت میں نیا جی ایس ٹی 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

نئی ٹیکس سلیب کا تعین

بھارتی میڈیا کے مطابق استعمال کی چیزوں پر اب صرف 2 جی ایس ٹی سلیب 5 فیصد اور 18 فیصد ہوں گے جب کہ 12 فیصد اور 28 فیصد ٹیکس کی سلیب ختم کر دی گئی ہے۔ ہیئر آئل، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ پر اب 18 فیصد کی بجائے 5 فیصد، کچن کی اشیاء جیسے مکھن، گھی، نمکین، پاستا، کارن فلیکس، کافی، چاکلیٹ پر 5 فیصد جی ایس ٹی ہوگا۔ پنیر، انڈین بریڈ، یو ایچ ٹی دودھ پر اب کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...