تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس وصولی میں 21 فیصد اضافہ

تنخواہ دار طبقے کی انکم ٹیکس وصولی میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس وصولی میں 21 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا نارووال جیل کا دورہ
اہم اعداد و شمار
ایف بی آر کے مطابق جولائی تا اگست تنخواہ دار طبقے نے 85 ارب روپے انکم ٹیکس دیا، پچھلے سال اسی مدت میں تنخواہ دار طبقے سے 70 ارب ٹیکس لیا گیا تھا، جس میں 2 ماہ میں تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں 21 فیصد یعنی 15 ارب کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال ملازمت پیشہ افراد سے مجموعی انکم ٹیکس وصولی 555 ارب روپے تھی، ایک سال میں انکم ٹیکس وصولی میں 188 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
ٹیکس کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق نان کارپورٹ ملازمین نے 41 ارب سے زائد، کارپورٹ ملازمین نے 20 ارب ٹیکس دیا۔ صوبائی سرکاری ملازمین نے ساڑھے 10 ارب، وفاقی نے 7.6 ارب روپے انکم ٹیکس دیا۔ بڑے پینشنرز پر نیا ٹیکس لگانے کے باوجود 2 ماہ میں صرف 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔
دیگر شعبوں میں ٹیکس کی صورتحال
دوسری جانب پلاٹوں کی فروخت پر ٹیکس وصولی 92 فیصد بڑھ کر 28 ارب تک پہنچ گئی، جبکہ جائیدادوں کی خریداری پر وصولی 12 فیصد کم ہو کر 13 ارب روپے پر آگئی۔ ایف بی آر نے اگست میں 951 ارب ہدف کے مقابلے میں 901 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، پہلے 2 ماہ میں 1698 ارب ہدف کے مقابلے میں 1663 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ اگست میں 50 ارب، جولائی تا اگست کے دوران ریونیو میں 35 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے۔