پانچ ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی توقع

بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی توقع
اسلام آباد (رانا غلام قادر) 5 ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار
سرمایہ کاری کی تفصیلات
روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں شائع ہونے والی سینئر صحافی رانا غلام قادر کی رپورٹ کے مطابق، 5 دوست ممالک سے 29 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب، قطر اور آذربائیجان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے 5 دوست ممالک سے 29 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے تخمینیات کو رواں مالی سال 2025۔26 کے سالانہ پلان کا حصہ بنایا ہے۔
دولت کی تقسیم
دستاویز کے مطابق، متحدہ عرب امارات اور کویت سے 10،10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے جب کہ پاکستان میں سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔