علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈاپھینک دیا گیا

علیمہ خان پر انڈہ پھینکا گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈاپھینک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہارورڈ کے غیر ملکی طلباء پر پابندی لگانے سے روک دیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران ان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں جہاز رکنے سے پہلے سیٹ بیلٹ کھولنے پر مسافروں کو کتنا جرمانہ ہوگا؟
پولیس کا کردار
علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی 2 خواتین بھاگ کر اپنی گاڑی میں جا بیٹھیں، پی ٹی آئی کے کارکن ان خواتین کے پیچھے بھاگ پڑے اور انہیں مارنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس گاڑی اور خواتین کو گھیرے میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، پولیس نے گاڑی اور خواتین کو تحویل میں لے کر چوکی اڈیالہ منتقل کردیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
علیمہ خان پر انڈا پھینکا گیا۔۔۔
یہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے pic.twitter.com/bPmDlyiYMA
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 5, 2025