اسلامی نظریاتی کونسل میں اہم تبدیلیاں متوقع
اسلامی نظریاتی کونسل میں اہم تبدیلیاں متوقع
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے سی 130 فوجی کارگو طیارے کو حادثہ
چیئر مین اور ارکان کی مدت ختم ہونے والی ہے
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سمیت 8 ارکان کی مدت اگلے ماہ مکمل ہو جائے گی۔ وفاقی حکومت ان کی جگہ نئے ارکان کی تقرری کرے گی۔
تقریری کی مدت کی تفصیلات
رولز کے تحت کونسل کے ارکان کی تقرری 3 سال کیلئے کی جاتی ہے۔ ان 8 ارکان کی تقرری یکم نومبر 2022 میں کی گئی تھی، چنانچہ 31 اکتوبر کو ان کی 3 سالہ مدت ختم ہو جائے گی۔








