فیصل آباد؛ الائیڈ ہسپتال کی او پی ڈی کے باہر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال کی او پی ڈی کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
وجہ تنازعہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 پارٹیوں کے درمیان کچہری میں پیشی کے دوران جھگڑا ہوا تھا۔ فریقین ہسپتال سے میڈیکل کے حصول کیلئے آئے تھے، اسی دوران ایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کردی۔