ملک میں ایک ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر، دال، آلو، لہسن، گندم اور آٹے سمیت 23 اشیائے ضروریہ مہنگی
مہنگائی میں اضافے کا حالیہ جائزہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں مہنگائی کی رفتار مزید زور پکڑ گئی، جس کے نتیجے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا — دور افتادگی سے عظمت تک کا سفر
مہنگائی کی شرح میں تبدیلی
حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی رفتار کی شرح میں 1.29 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے پچھلے ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 0.62 فیصد بڑھی تھی۔ اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 3.57 فیصد سے بڑھ کر 5.07 فیصد ہو گئی ہے。
یہ بھی پڑھیں: سیف پنجاب وژن، تمام اداروں اور عوام کو ’’پارٹنر اِن پیس‘‘ بننے کی دعوت
قیمتوں کا تجزیہ
تازہ اعداد شمار کے ستمبر کے پہلے ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 4 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں سب سے زائد فوڈ آئٹمز شامل ہیں، مسلسل چوتھے ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید مہنگا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ہڑتال، دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا، بازار کا صدر قتل
آٹے کی قیمت میں اضافہ
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا 464 روپے 94 پیسے مہنگا ہوا، ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2294 روپے 62 پیسے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں اپوزیشن کی تقریریں ایک نکتے پر تھیں لگتا ہے باقی نکات تسلیم کرلیے ، پرویز رشید
دیگر اشیاء کی قیمتوں میں تبدیلی
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 64 روپے 65 پیسے، پیاز 6 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، باسمتی چاول 5 روپے 45 پیسے، لہسن 8 روپے 3 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ دال مونگ 4 روپے 89 پیسے، دال چنا 3 روپے 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے دال مسور 1 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
ایل پی جی اور گوشت کی قیمتیں
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 23 پیسے، بیف 3 روپے 6 پیسے، مٹن 48 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
سستی ہونے والی اشیاء
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں صرف 4 اشیاء سستی ہوئیں، کیلے 5 روپے 96 پیسے فی درجن، چینی 23 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔








